کراچی: یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے 4 افراد زخمی

کراچی: یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے 4 افراد زخمی
کیپشن: کراچی: یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے 4 افراد زخمی

ایک نیوز: کراچی کے علاقے کورنگی کی کرسچن کالونی میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، زخمیوں میں میاں، بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کرسچن کالونی کے ایک گھر میں زور داردھماکا ہوا جس سے گھرمیں موجود میاں، بیوی اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔زخمیوں کی شناخت 45 سالہ عارف، نازیہ، 5 سالہ ہنری اور 8 سالہ وینیسر کے نام سے ہوئی ہے۔

دھماکا یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے ہوا، حادثے کے باعث گھر کے دروازے، بالکونی، گرل اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔