مارک شیٹ کیوں نہیں دی؟ طالبعلم نے پیٹرول چھڑک کرکالج کی پرنسپل کو آگ لگادی

Feb 22, 2023 | 09:19 AM

ایک نیوز: بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں مارک شیٹ  نہ دینے پر سابقہ طالبعلم نے   پیٹرول چھڑک کر کالج کی پرنسپل کو آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور کے فارمیسی کالج کے سابقہ طالبعلم آشوتوش شریواستو  نے مارک شیٹ دینے میں تاخیر پر پیر کو کالج کی پرنسپل کو  اس وقت آگ لگائی جب وہ  گھر لوٹ رہی تھیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ آگ لگتے ہی پرنسپل کالج کی عمارت کی طرف بھاگیں جس کے بعد عملے نے آگ بجھائی اور انہیں اسپتال پہنچایا۔

اندور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق کالج کی پرنسپل 54 سالہ ویمکتا شرما  کا 90 فیصد جسم جھلس چکا ہے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ملزم کے ہاتھ اور سینے پر بھی زخم آئے۔

واقعہ کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر موجود کالج کے واچ میچ نے ملزم کو پکڑا اور پولیس کے حوالے کردیا جہاں اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتویں اور آٹھویں سمیسٹر کے امتحانات دیے تھے اور نتیجہ جولائی 2022 میں آیا تھا۔ تاہم کئی بار درخواست کرنے کے بعد بھی کالج اسے مارک شیٹ فراہم نہیں کر رہا تھا جس کہ وجہ سے اسے پرنسپل پر کافی غصہ تھا۔

مزیدخبریں