ایک ہفتے میں دو کلوگرام وزن کم کرنے کا طریقہ

ایک ہفتے میں دو کلوگرام وزن کم کرنے کا طریقہ
کیپشن: How to lose two kilograms in a week

ایک نیوز: ایک ہفتے میں دو کلوگرام وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟ فن ڈیوڈ نامی  ماہر نے کچھ ایسی چیزیں بتائی ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے موٹاپا کم کیا جا سکتا ہے۔

فن ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے اپنی کیلوریز کم کریں۔ آپ جتنی کیلوریز ورزش کے ذریعے استعمال کر رہے ہیں، اس سے کم لیں اور روزانہ 500سے ہزار 1000کیلوریز کم کرتے جائیں۔

فن ڈیوڈ پوسٹ میں لکھتا ہے کہ ایک صحت مندانہ خوراک موٹاپا کم کرنے کے لیے ازحد ضروری ہے، جس میں مختلف قسم کے پھل، سبزیاں، کچھ پروٹین اور اناج شامل ہوں۔ ایسی خوراک سے اجتناب کریں جس میں شوگر اور غیرصحت مندانہ چربی زیادہ ہو۔ خوراک میں صحت مند چکنائی کو شامل کریں۔ اس کے لیے زیتون کا تیل، مگرناشپاتی اور خشک میوہ جات کا استعمال بہترین ہے۔