آرمی چیف کی وانہ میں فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات 

آرمی چیف کی وانہ میں فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات 
کیپشن: The possibility of the neutral venue of the Champions Trophy being Dubai

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وانہ میں فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات ہوئی، آرمی چیف نے دہشت گردی سے نبردآزما فوجی افسروں اور جوانوں کے غیر متزلزل عزم ،ثابت قدمی اور جرات و بہادری کو سراہا۔
جنرل عاصم منیر کو انسداد دہشت گردی کے جاری آپریشنز بارےبھی آگاہ کیا گیا، آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورت حال پر جامع بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں،شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، قوم کی حمایت سے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ ملک بھر میں پائیدار استحکام یقینی بنائیں گے ،ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندگی کا خاتمہ یقنی بنایا جائے گا۔