چیمپیئنز ٹرافی کا نیوٹرل وینو دبئی ہونے کا امکان  

چیمپیئنز ٹرافی کا نیوٹرل وینو دبئی ہونے کا امکان  
کیپشن: The possibility of the neutral venue of the Champions Trophy being Dubai

ایک نیوز:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا نیوٹرل وینو دبئی ہونے کا امکان ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور یو اے ای کرکٹ بورڈ سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور امارات کرکٹ بورڈ کے سربراہ نہیان المبارک النہیان کے درمیان کھوٹکی میں ملاقات ہوئی جس میں دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ چیمپیئنز ٹرافی کے ایشو پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
 نہیان المبارک النہیان کے خیمے میں ہونے والی ملاقات میں محسن نقوی نے یو اے ای کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کو دیکھنے کی بھی دعوت دی۔
 ملاقات میں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے دبئی کو نیوٹرل وینو بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جہاں بھارت کے تمام میچز رکھے جائیں گے، دونوں بورڈز کی رضا مندی کے بعد جلد آئی سی سی کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کے حتمی شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔ 
معاملات طے پانے کی صورت میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔