ایک نیوز: پی آئی اے کے آپریشنل فلیٹ میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، پی آئی اے کے بیڑے میں 11واں ائیربس نئے انجنوں کے ساتھ آپریشنل بیڑے میں شامل کرلیا گیا ۔
جہاز کو نئے پینٹ اور کیبن کی تزین و آرائش کے ساتھ ہینگر سے رول آوٹ کیا گیا ، پی آئی اے کے آپریشل بیڑے میں اگلے چند دنوں میں طویل عرصے سے گراونڈڈ بوئنگ 777اوراے آر ٹی طیار ے بھی شامل ہو جائیں گے ۔
سی ای او پی آئی اے خرم مشتاق کا کہنا ہے کہ فلیٹ بحالی سے پی آئی اے کے نیٹ ورک میں وسعت اور پراڈکٹ کے معیار میں بہت بہتری آئے گی، رواں ہفتے سے پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں ان فلائیٹ انٹرنیٹ سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے جو کہ مسافروں میں مقبولیت اختیار کررہا ہے ۔
پروازوں کے شیڈول پر سختی سے عمل کرنا، مسافروں کو محفوظ اور اعلی معیار کے پراڈکٹ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، پی آئی اے کے فلائیٹ شیڈول میں 90 فیصد ریگولرٹی، آپریشل بیڑے میں اضافہ اور پراڈکٹ میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات ہماری کمٹمنٹ کا حصہ ہیں ۔