وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے:عطا تارڑ

Dec 22, 2024 | 14:49 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت ترقی کر رہی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ کل سانحہ 9 مئی میں ملوث 25مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں،ان لوگوں نے شہدا کی یادگاروں کو مسمار کیا،اختلاف کرنا ہے تو سیاست دانوں سے کریں،سیاسی دہشت گردی نہیں چل سکتی،سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں بعد میں پاکستان سب سے پہلے ہے، وزیراعظم نے 50ارب کی سبسڈی بجلی کے بلوں میں دی،وزیراعلیٰ پنجاب نے 45 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی،جو ہم نے وعدے کئے تھے وہ پورے ہورہے ہیں، دوست ممالک پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں،پاکستانی قیادت پر بھرپور اعتماد کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں