ایک نیوز:حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے معاملے پرسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو کل ملاقات کی دعوت دے دی۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےاپوزیشن سے مذاکرات کےلیے وزیراعظم کی طرف سے کمیٹی تشکیل دینے کا خیر مقدم اور اظہار تشکر کیا۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے، نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، سپیکر افس کے دروازے ہمیشہ اراکین کےلیے کھلے ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے، مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کےلیے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو کل پیر دن ساڑھے گیارہ بجے ملاقات کی دعوت دی ہے ،دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں ملاقات کروں گا۔