لاہور ، ہاؤسنگ سکیم میں شیر آگیا، گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک

Dec 22, 2024 | 13:19 PM

ایک نیوز:لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کی نجی ہاؤسنگ سکیم میں ایک ڈیرے سے شیر باہر نکل آیا ۔ 
سکیم کے گارڈز نے شیر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا، شیر دھاڑیں مارتا ہوا بھاگتا رہا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خوف کے مارے لوگوں نے 15 ایمرجنسی پولیس کو اطلاع دی،سکیم کے گارڈز نے حالات کی سنگینیت کو بھانپتے ہوئے شیر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا،پولیسکی جانب سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔    

ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر افریقن شیر کو ہلاک کردیا، اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے وائلڈلائف حکام کو مطلع کیا افریقن شیر کو ہلاک کرنیوالے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزیدخبریں