ذمہ داریوں سے انصاف کرنیوالے ملازمین محکمے کا اثاثہ ہیں:چیف ایگزیکٹو لیسکو

ذمہ داریوں سے انصاف کرنیوالے ملازمین محکمے کا اثاثہ ہیں:چیف ایگزیکٹو لیسکو
کیپشن: Employees who do justice to their responsibilities are an asset to the department: Chief Executive Lesko

 ایک نیوز(چودھری اشرف)لیسکو کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران اور ملازمین کے اعزاز میں آفیسرز کلب میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
  چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کرنے والے افسران و ملازمین محکمے کا اثاثہ ہیں، ان لوگوں کی بدولت لیسکو تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں پہلے نمبر پر ہے، انہوں نے کہا کہ لیسکو بھی محنت اور لگن کا مظاہرہ کرنیوالے اپنے افسران و ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہیں ، آج کی تقریب کا مقصد انہیں افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ یہ لوگ مستقبل بھی ادا ر ے کے لیے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر تھے، اس موقع پر چیف اایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و ملازمین کو اعزازی شیلڈ سے نوازا ۔
  چیف ایگزیکٹو لیسکو کی جانب سے اعزازی شیلڈ حاصل کرنیوالوں میں پبلک ریلیشن آفس کے فضل حسین شاہ ، ارسلان انجم صدیقی، منیجر آپریشنز طارق بشیر، ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر محمد جاوید ،ڈپٹی منیجر ایچ آر محمد شفیق ، ڈپٹی منیجر ایڈمن اینڈ سیکیورٹی سلمان حیدر، ڈپٹی منیجرمٹیریل منیجمنٹ عابد خٹک ، اسسٹنٹ منیجر عصمہ امین، کمرشل اسسٹنٹ ماہرہ رشید، سی ای او آفس سے  پی اے محمد فاروق ، پی اے اشفاق حسین، پی اے محمد کاشف ، کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ کے ڈی سی ایم اعظم رسول ،اسسٹنٹ منیجر اطہر ضیا، کمرشل اسسٹنٹ محمد خالد علی شامل تھے۔
 اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر، جی ایم ٹیکنیکل عامر یاسین، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز محمد سرور مغل، چیف انجینئر میراڈ الطاف قادر، چیف انجینئر ظفر اقبال، چیف انجینئر اخلاق قادری (مرحوم) کو اچیوومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے ایوارڈ حاصل کرنے والےافسران و ملازمین کو مبارکباد دی۔