وزیراعظم نے حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذا کر ا تی کمیٹی تشکیل دیدی 

وزیراعظم نے حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذا کر ا تی کمیٹی تشکیل دیدی 
کیپشن: The prime minister formed a negotiation committee comprising the members of the government coalition

 ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذا کر ا تی کمیٹی تشکیل دے دی۔
 کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان،سینٹر عرفان صدیقی ،راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔
گزشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی ،بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا ۔
  وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کی تجویز مانتے ہوئے حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔