برازیل،مسافر بس کوحادثہ ،38شہری جاں بحق 

Dec 22, 2024 | 11:49 AM

ایک نیوز:جنوب مشرقی برازیل میں مسافر بس کوحادثہ پیش آیاجس میں 38شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ 8شہری تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔
بس ساؤ پالو سے شمال مشرقی ریاست باہیا کے شہر وٹوریا دا کونکویسٹا جا رہی تھی کہ ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں بس میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے مسافروں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ 
پولیس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق حادثے میں38افرادجاں بحق ہوئےجبکہ 8افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں،ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے حوالے سے متضاد بیانات بھی سامنے آئے ہیں، فائر فائٹرز نے ابتدائی طور پر بتایا کہ رات 3:30 بجے ایک بس کا ٹائر پھٹا جس سے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور گاڑی ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔
حکام نے بتایا کہ ایک اور گاڑی بھی بس سے ٹکرائی تھی لیکن اس کے مسافر بچ گئےتاہم بعد میں فائر فائٹرز نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک سے گرینائٹ پتھر کا ایک بلاک بس پر گرا۔

مزیدخبریں