عام انتخابات کا مشاہدہ، غیر ملکی مبصرین کی درخواستوں کیلئے تاریخ میں توسیع

Dec 22, 2023 | 23:47 PM

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024ء کے مشاہدہ کے لئے غیرملکی مبصرین کی درخواستوں کے لئے وقت بڑھا دیا۔
ذرائع کے مطابق غیرملکی مبصرین اب 20 جنوری تک درخواستیں دے سکتے ہیں، پہلے یہ وقت 31 دسمبر تک کا تھا۔
واضح رہے کہ یورپی یونین، کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی انتخابات 2024ء کا مشاہدہ کرنے پاکستان آئیں گے۔

مزیدخبریں