ایک نیوز :سابق پی ٹی آئی رہنما اکبر ایس بابرکاکہنا ہے کہ عہدے کالعدم ہو گئے ،پی ٹی آئی والے کس حیثیت سے عدالت جائیں گے۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بنیاد پر ہوتی ہیں، جو پارٹی ورکرز کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دے وہ جمہوری نہیں ہوتی، معاملہ پی ٹی آئی تک نہیں رُکے گا دیگر جماعتوں تک بھی جائے گا۔
سابق پی ٹی آئی رہنما کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کل مشاورت کے لیے اجلاس بلایا ہے، پی ٹی آئی کے بانی اور دیگر اراکین کو اکٹھا کریں گے۔