نگران وزیراعظم نے نئے پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

Dec 22, 2023 | 22:14 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مختلف ممالک میں نئے پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی سفارش پر18ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی سمری پردستخط کردیئے۔

ذرائع کے مطابق بلال ہائی سویڈین اور قاسم محیٰ الدین آزربائیجان میں پاکستانی سفیر ہوں گے,نوید بخاری عمان،کامران اختر آسٹریا، رخسانہ افضال تھائی لینڈ اور زاہد رضا ماریشسیس میں پاکستانی سفیر ہوں گے

 ظہور احمد اسپین ، فیصل عزیز نیوزی لینڈ اور احسن وگن ترکمانستان میں بطور سفارت کار ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

رابعیہ شفیق سنگاپور میں ، مراد اشرف جنجوعہ برازیل، ارشد جان پٹھان رومانیہ، عمران حیدر میانمار میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، خالد عجاز پرتگال، محمود اختر محمود آئیوری کوسٹ میں سفیر ہوں گے۔

 ظفر اقبال کویت، ملک فاروق کمبوڈیہ جبکہ خدایار مری ویتنام میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

مزیدخبریں