پرویز اور مونس الٰہی کی شوگر ملز کا منی لانڈرنگ میں ملوث ہونیکا انکشاف

Dec 22, 2023 | 20:22 PM

ایک نیوز:چودھری فیملی کی شوگر ملز کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس چوری پر چودھری شوگر ملز کی آر وائے کے شوگر ملز کے لاہور آفس پر چھاپا مارا۔ ایف بی آر نے مونس الٰہی اور پرویز الٰہی خاندان کی شوگر ملز کی الیکٹرانک ڈیوائسز اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آر وائے کے شوگر ملز پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں، الزام ہے کہ پرویز الٰہی اور ان کا خاندان ذخیرہ اندوزی کر کے ملک اور قوم کے مفادات سے کھیل کر پیسہ بنا رہا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں