ایک نیوز :تاشفین صفدر نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کااعلان کردیا۔
تاشفین صفدر کاکہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ میرے گھر کی جماعت ہے۔ اور چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہوں ۔شعبہ خواتین کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے ۔
چودھری شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ تاشفین صفدر کو مسلم لیگ ق میں شمولیت پرخوش آمدید کہتے ہیں۔امید کرتے ہیں آپ پارٹی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔
چودھری شجاعت سے ملاقات کے موقع پر سالک حسین, شافع حسین, شاہد محمود اور چوہدری نثار کسانا بھی موجود تھے۔