ایک نیوز :تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین علی بخاری کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی شکایات دورکرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔
تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین علی بخاری کاوفدکےہمراہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن آئے۔ہم نے تمام خدشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز نے یقین دہانی کروائی کہ تمام شکایات کا ازالہ ہوگا۔ہمیں بتایا گیا جن پولیس آفیسرز یا کاغذات نامزدگی کی رکاوٹ بننے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ہمیں بتایا گیا ہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن تحریری طور پر ریلیز جاری کرے گا۔
شعیب شاہین کاکہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے شکایات رکھی ہیں ۔الیکشن کمیشن نے لیٹر جاری کردیا ہے شکایات کا ازالہ کیا جائیگا ۔جو ریٹرنگ افسران و پولیس افسران رکاوٹ ڈالیں گے کمیشن ایکشن لے گا ۔کمیشن نے یقین دلایا کہ ایسے افسران کو تبدیل کردیا جائیگا ۔امید ہے شفاف الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن کردار ادا کریگا ۔شفاف الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن سپریم ادارہ ہے۔
تحریک انصاف کے وکیل کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مرکز اور صوبوں میں کمپلین سینٹر بنادیا ہے ۔آج رات بارہ بجے سے پہلے کمیشن انٹرا پارٹی پر بھی فیصلہ دے دیگا۔