روپیہ تگڑا،ڈالرکی قدر پھر گر گئی

روپیہ تگڑا،ڈالرکی قدر پھر گر گئی
کیپشن: روپیہ تگڑا،ڈالرکی قدر پھر گر گئی

ایک نیوز :کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالرکی قدر مزید گر گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 26پیسے سستا ہو کر 282.79روپے سےکم ہو کر 282.53روپےپربند ہوا ۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25پیسے سستا ہو کر 284روپےپربند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت آغاز ہوا، اور 100انڈیکس 85 پوائنٹس اضافے سے62 ہزار 700 ہوگیا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار 700 پوائنٹس پر آگیا۔ اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1000پوائنٹس سے زائد کمی ہوئی اور انڈیکس 61 ہزار 600 پوائنٹس پر آگیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 385 پوائنٹس کمی کے ساتھ 62 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔