پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنےپرالیکشن کمیشن نےشکایات کانوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن کا کاغذات نامزدگی کےحصول میں رکاوٹوں کا سخت نوٹس 
کیپشن: الیکشن کمیشن کا کاغذات نامزدگی کےحصول میں رکاوٹوں کا سخت نوٹس 

ایک نیوز : تحریک انصاف وفد کی ملاقات،لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر الیکشن کمیشن نے شکایات کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز، چیف سیکرٹریز ، آئی جی سندھ اور آئی جی اسلام آباد کو مراسلےلکھ دئیے اور ہدایات دی ہیں کہ ان شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے صوبائی الیکشن کمشنر ، چیف سیکرٹریز اور آئی جی سندھ اور آئی جی اسلام کو جاری مراسلوں میں کہا گیا کہ انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں ۔میڈیا کے ذریعے بھی کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے میں دشواریاں کی شکایات ملیں اور یہ کہ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے شکایات کا سختی سے نوٹس لے لیا اور ہدایات جاری کیں کہ تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے ، مراسلوں میں کہا گیا کہانتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں ، تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے ۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کا وفد الیکشن کمیشن پہنچا۔ وفد میں تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین علی بخاری سمیت شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی بھی شامل تھیں۔ وفد نے الیکشن کمیشن کو انتخابی مہم کے دوران لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملنے سے متعلق اپنی شکایات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے بعد پی آئی وفد نے بتایا کہ انھوں نے الیکشن کمیشن حکام کے سامنے اپنے تحفظات رکھے ہیں۔الیکشن کمیشن حکام نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں رکاوٹ بننے والے ڈی آر اوز، آر اوز اور پولیس افسران کے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 الیکشن کمیشن حکام نے پی ٹی آئی وفد کو بتایا کہ جن ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کے خلاف شکایات ہیں انہیں تبدیل کیا جائی گا، شعیب شاہین نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرکے میڈیا کو بھی آگاہ کریں گے۔

انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا کہ ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے 40 کے قریب شکایات موصول ہوئی ہیں جہاں ہمارے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی نہ حاصل کرنے دیئے گئے اور نہ ہی جمع کرنے دیئے گئے۔