این اے 89 میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

imran khan
کیپشن: imran khan
سورس: google

ویب ڈیسک : این اے 89 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ، حامی پرجوش ۔

 رپورٹ کے مطابق این اے 89 میانوالی میں ریٹرننگ افسر کے دفتر میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے ہیں ۔ چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان میانوالی ، اسلام آباد اور لاہور کے حلقوں سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

بانی تحریک انصاف  کے  کاغذات نامزدگی ایڈووکیٹ لالمیا نیازی نے ریٹرننگ آفیسر کفایت اللہ کے پاس جمع کرائے ۔سابق چیئرمین کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 دسمبر کو ہوگی۔