لیگی رہنماذکیہ شاہنواز،شمائلہ راناکےصوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست پر کاغذات جمع

لیگی رہنماذکیہ شاہنواز،شمائلہ راناکےصوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست پر کاغذات جمع
کیپشن: لیگی رہنما ذکیہ شاہنوازکےصوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست پر کاغذات جمع

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کی رہنما ذکیہ شاہنوازنے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست پر کاغذات جمع کروادیئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ذکیہ شاہنوازنے کہا کہ اللہ تعالٰی نے میاں نواز شریف کو موقع دیا ہے،سب مسلم لیگیوں کی کوشش ہو گی پاکستان کی خدمت کریں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما ذکیہ شاہنوازنے مزید کہا کہ دشمن ملک کی خوشی کو کم کرنا ہے اور پاکستان کو اوپر لے کر جانا ہے۔

دوسری جانب شمائلہ رانا نے مسلم لیگ ن کی جانب سے مخصوص نشت کے لیے کاغزات نامزدگی جمع کروا دئیے۔