لودھراں: سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین کے این اے 155 سے کاغذات نامزدگی جمع

لودھراں: سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین کے این اے 155 سے کاغذات نامزدگی جمع
کیپشن: Lodhran: Nomination papers submitted from NA-155 of IPP chief Jahangir Tareen

ایک نیوز: سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی ہمراہ تھے۔ 

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری خواہش ہے کہ ایسی مضبوط حکومت بنے جو پانچ سال پورے کرے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی اپنا کام کررہی ہے۔ 

انہوں ںے کہا کہ مجھے ایک اور حلقے سے الیکشن لڑنے کی آفر کی گئی، لودھراں میرا گھر ہے، میں نے اپنے گھر سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دی، ہمارا منشور عوام دوست ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں بنیادی تبدیلی لانا اور عوام کو خوشحال کرنا ہے، انشاء اللہ معیشت میں بہتری، غربت کا خاتمہ کرینگے، اقتدار ملا تو انشاء اللہ لودھراں کی ترقی کے لئے اڑھائی کی بجائے 5 ارب کا فنڈ لائیں گے۔