ایک نیوز: پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عبدالشکور شاد نے حلقہ این اے 239 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
تفصیلات کے مطابق شکور شاد گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ایم این اے رہے ہیں۔ شکور شاد گزشتہ انتخابات میں لیاری کی نشست سے بلاول بھٹو کو شکست دے چکے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس بار الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہا ہوں۔