ایک نیوز:سابق مئیر اسلام آباد پیر عادل گیلانی نے این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے کہا کہ ،امید ہے ہمارے قائد نواز شریف ایک بار پھر وزیراعظم بنیں گے،دوبارہ موقع ملا تو دوبارہ ملک کو ترقی دلائیں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق سابق مئیر اسلام آباد پیر عادل گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر نوٹس نوکری سے نکالے جانے والے میڈیا اہلکاروں سے اظہار ہمدردی ہے،آج این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،امید ہے ہمارے قائد نواز شریف ایک بار پھر وزیراعظم بنیں گے،ملک پہلے بھی قائد ن لیگ کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن رہا،دوبارہ موقع ملا تو دوبارہ ملک کو ترقی دلائیں گے۔
سابق مئیر اسلام آباد پیر عادل گیلانی نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کا دور نکال دیں تو ترقی کے حوالے سے کچھ نہیں بچتا،جتنے ترقیاتی کام آج تک مسلم لیگ ن نے کروائے وہ کسی نے نہیں کروائے،ہم نے ایم سی آئی نے محدود وسائل کے باوجود ڈیلیور کیا،بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور نئے پراجیکٹس شروع کرنے کی ضرورت ہے،ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے حوالے سے خصوصی کام کریں گے،26 تاریخ کو اسلام آباد کا نمائندہ اجلاس ہوگا،جو لوگ اس اہل ہونگے ان کو ٹکٹ دیا جائے گا۔