ایک نیوز:مبینہ فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کامعاملہ،درخواست گزار کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت بغیرکارروائی کےملتوی کردی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق مبینہ فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج یاسر محمود چوہدری نے کی۔
فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے معاون وکیل پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 03 جنوری 2024 تک ملتوی کردی گئی۔