آج میرٹ پرفیصلہ ہوا، اچھا ہوتا ہائیکورٹ سےضمانت مل جاتی :مہر بانو قریشی

Dec 22, 2023 | 15:23 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر ان کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آج میرٹ پر فیصلہ ہوا، اچھا ہوتا ہائی کورٹ سے ضمانت مل جاتی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ   آج میرٹ پر فیصلہ ہوا ہے، اچھا ہوتا یہ ضمانت ہمیں ہائیکورٹ سے مل جاتی،ہم آج اس ملک میں آئین کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہیں۔ہمیں آج سپریم کورٹ سے انصاف ملا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا  کہ  بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو آج ضمانت ملی ہے، آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے اور جس بات کی ہمیں امید تھی وہی ہوا ہے، آج میرٹ پر فیصلہ ہوا ہے، 4 ماہ شاہ محمود قریشی کو قید رکھا گیا،  خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آج ہمیں انصاف ملا، ہم لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ میں گئے ہیں تاکہ انتخابات میں حصّہ لینے دیا جائے۔

مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ  جج صاحب سوال پوچھ رہے تھے پیچھے سب قہقہے لگا رہے تھے، میرے والد نے 125 قیدِ تنہائی میں گزارے ہیں، ہم نے ان مشکل حالات میں سب کا سامنا کیا ہے۔ ہم آج اس ملک میں آئین کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواران کو کاغذات نامزدگی نہیں دے رہے جو کاغذات نامزدگی وصول کر لے اس سے چھین لیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں