ایک نیوز: سندھ کے سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پی ایس 77 سیہون سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 77 پر نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔
پنجاب میں (ن) لیگ والے کمرے سے بھی باہر نہیں نکل رہے۔الیکشن میں پیپلز پارٹی کی فتح دیکھ رہا ہوں، سندھ سمیت پورے پاکستان سے لوگ پیپلز پارٹی جوائن کر رہے ہیں۔