کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے فواد چودھری کے بھائی گرفتار 

ایک نیوز: جہلم میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو تھری ایم پی او کے تحت کچہری سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تھانہ سول لائن پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو کو ضلع کچہری میں  ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر سے گرفتار کرلیا ہے۔ فراز چوہدری اپنے بھائی فواد چوہدری کے حلقہ این اے 60سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے تھے۔ فراز چوہدری کو تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق انہیں 3ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد فراز چوہدری کو جیل منتقل کردیا جائے گا۔