ایک نیوز:حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے این اے 250 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،جماعت اسلامی کامیاب ہوکر حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے این اے 250 سے کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں،کوشش ہوگی کہ آج ہی صوبائی اسمبلی کے 47 اور قومی کی 22 نشستوں سے کاغذات جمع کروا دیں گے،کراچی والوں کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں،تمام شعبے تباہی و برباد کر دیے گئے،جماعت اسلامی کامیاب ہوکر حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والے دنوں میں بلدیات اور صوبائی و قومی اسمبلی کے حوالے۔ سے بڑی خوش خبری ملے گی،ہماری گنتی کم کر لی گئی، ہم نے اندرون سندھ میں بھی اچھا کام کیا ہے،خاص طور پر شہری سندھ میں ہمیں کامیابی ملے گی،پہلا مرحلہ ہے جس میں عوام کے پاس جا رہے ہیں،جو حالات ہے ہم عوام کو کنفیوز نہیں کرنا چاہتے ہیں،جس طرح دو تین نسلیں تباہ ہوئی، پی پی ، ن لیگ کے چکر میں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ اب عوام کے پاس ایک ہی چوالیس ہے کہ وہ جماعت اسلامی کو کامیاب بنا کر کراچی اور صوبے کے حالات بدل سکتے ہیں،سوالیہ نشان ن لیگ کے لئے ہیں
نواش شریف نے کہا کہ کراچی والوں کو گریبان میں جھانکنا ہوگا،یہ بات درست ہے کہ انہوں نے کراچی کے لئے کیا کیا،تباہی اور بربادی کے لئے ن لیگ نے چودہ نشستوں کے ذریعے اپنا حصہ ڈالا ہوا تھا۔