ایک نیوز: معروف صحافی امتیازعالم کا ریٹائرمنٹ کااعلان کرتے ہوئے بہاولنگر شہر کےقومی اسمبلی کےحلقہ NA-161 سےالیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی امتیازعالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں انتہائی دُکھ کے ساتھ صحافت سے مجبوراْ ریٹائر ہورہا ہوں کہ مجھ پر مین اسٹریم الیکٹرانک میڈیا پر 5 برس سے بندش ہے۔البتہ کالم نویسی اور تجزیہ گری جاری رہے گی۔
معروف صحافی امتیازعالم نے مزید کہا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود میں نے بہاول نگر شہر کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-161 سے عوامی محاز بہاولنگر کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔