واٹس ایپ میں ایک منفرد فیچر متعارف، ویڈیو کالز میں بڑی تبدیلی کردی گئی

Dec 22, 2023 | 11:56 AM

ویب ڈیسک: واٹس ایپ میں 2023 کے دوران متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے۔ اب اس messaging App میں ایک منفرد feature  کا اضافہ کیا گیا ہے جو Video کالز کے تجربے کو بدل کر رکھ دے گا۔

کچھ عرصے قبل whatsApp  میں ویڈیو کالز کے دوران screen sharing  کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔ اب Messaging App میں اسے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور ویڈیو کالز کے دوران آڈیو شیئر کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔

WaBetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں ویڈیو کالز کے دوران آڈیو شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت ویڈیو کال کے دوران فون میں موجود کوئی بھی آڈیو فائل پلے کرنا ممکن ہوگا۔

اس فیچر سے صارفین اکٹھے پسندیدہ گانے سن سکیں گے، اکٹھے دفتری کام کر سکیں گے اور بھی کئی مقاصد کے لیے اسے استعمال کیا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق جب کوئی صارف ویڈیو کال کے دوران اسکرین شیئر کرے گا تو فون کی جانب سے آڈیو بھی منتقل کی جائے گی۔ اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ روایتی ویڈیو کانفرنسنگ ایپس جیسے Microsoft Teams، گوگل میٹGoogle Meet، Zoom اور فیس ٹائم Facetime کو ٹکر دینے کے قابل ہو جائے گی۔

گوگل میٹ اور زوم جیسی ایپس میں بھی اسکرین شیئرنگ کا فیچر اسی طرح کام کرتا ہے۔

مزیدخبریں