غیرقانونی بھرتیاں: محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کیلئے کمیٹی قائم

Dec 22, 2023 | 11:15 AM

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں بھاری معاوضہ لےکربھرتیوں کے معاملے پر محمد خان بھٹی سمیت 15 افسران کے خلاف کارروائی کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے محمد خان بھٹی سمیت 15 افسران کے خلاف کارروائی کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرورکی سربراہی میں کمیٹی قائم کی۔

صوبائی اسمبلی میں بھاری معاوضہ لیکر بھرتیوں کے معاملے پر کارروائی کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے دیگر ممبران میں بابر امان، سیکرٹری خصوصی تعلیم صائمہ سعید بھی شامل ہیں۔

کمیٹی60دن میں اپنی رپورٹ مکمل کرے گی جس کے قیام کے بارے میں سبطین خان نے چیف سیکرٹری پنجاب کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

واضح رہے کہ غیر قانونی بھرتیوں میں مرکزی کردارعنایت اللہ لک اورممتاز حسین نےادا کیا، عنایت اللہ لک نے اپنے بیٹے کو بھی پنجاب اسمبلی میں بھرتی کرایا، وہ اس وقت سلیکشن کمیٹی کے ممبر اور ممتاز حسین سیکرٹری تھے۔

پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین سمیت دیگر افراد گرفتار بھی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں