عمران خان کی سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کیخلاف درخواست کی سماعت میں وقفہ

Dec 22, 2023 | 10:37 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کی سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کیخلاف درخواست کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ کی جگہ وکیل انتظار حسین پنجوتہ عدالت پیش ہوئے،عدالتی حکم پر اٹارنی ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت پیش ہوگئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ مصروف ہیں، 11 بجے تک کا ٹائم دیں،ایف آئی اے پراسیکوشن ٹیم بھی سپریم کورٹ مصروف ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا۔

مزیدخبریں