ایک نیوز: اے این ایف کا پشاور میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ آپریشن “دا حق آواز” بحالی مرکز پشاور کے تعاون سے کیا گیا۔
آپریشن کا آغاز حیات آباد، کارخانوں مارکیٹ اور انڈسٹریل ایریا میں کیا گیا۔ ابتدائی طور پر منشیات کے عادی 26 افراد کو دا حق آواز بحالی مرکز پشاور منتقل کیا گیا۔ متاثرہ افراد کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کپڑے، کھانا اور بستر فراہم کیے گئے۔
منشیات کی لت کا تعین کرنے کے لئے ان افراد کی بلڈ اسکریننگ کی گئی۔ ان افراد کو بحالی کے عمل کے دوران بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ افراد کے خاندانوں کی تلاش کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔
آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے بھرپور تعاون کیا۔ اگلے مرحلے میں مزید 100 افراد کی بحالی کی جائے گی۔ آپریشن کا مقصد منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔