مری،گلیات،کشمیر بالائی پختونخوا اور دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Dec 22, 2023 | 10:25 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے جمعہ کو راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی وجنوبی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج جمعہ کو موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ رات کو کشمیر، خطہ پوٹھوہار، مری گلیات اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی میں ہلکی بارش اور پارہ ایک ڈگری تک آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں،بالائی سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ، ژوب،چمن اورپشین میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ژوب اورچمن میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی ہے، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں موسم سرد رہے گا۔

مزیدخبریں