نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

Dec 22, 2023 | 16:09 PM

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ کی بدولت 150 روز نہیں صرف 90 روز میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور کا میگا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور کا افتتاح کر دیا۔ اس کے علاوہ برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہو گیا۔  

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ سے ایک اور میگا منصوبہ 90 روز کی  ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔ منصوبے کی طے شدہ ڈیڈ لائن 5 ماہ رکھی گئی تھی۔ وزیر اعلٰی محسن نقوی کے مسلسل دوروں سے منصوبے کو 60 روز قبل مکمل کیا گیا۔ 

کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور منصوبے کا آج افتتاح کیا جائے گا۔ گھوڑا چوک فلائی اوور 3 لینز پر مشتمل اور 742 میٹر طویل ہے۔ منصوبے کو اکتوبر 2023 میں شروع کیا گیااور دسمبر کے اوائل میں مکمل کیا گیا۔ منصوبے کا کنٹریکٹ این ایل سی کو دیا گیا تھا۔ منصوبے کا 100 فی صد کام مکمل ہوچکا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی طرف سے طے شدہ ٹائم لائن پر پراجیکٹ کو مکمل کیا گیا۔ روانہ 2 لاکھ گاڑیوں کو آمد ورفت میں سہولت ہوگی۔

مزیدخبریں