میلبرن: پاکستان کرکٹ ٹیم اور وکٹوریہ الیون کے مابین 2 روزہ پریکٹس میچ جاری

Dec 22, 2023 | 10:17 AM

ایک نیوز: میلبرن میں پاکستان اور وکٹوریہ الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان نے تین وکٹوں پر 220 رنز بنا لیے۔ سعود شکیل 70 اور محمد رضوان 50 کے سکور پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ امام الحق 37،  صائم ایوب 30 اور عبداللہ شفیق 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان نے کھانے کے وقفہ تک دو وکٹوں پر 95 رنز بنائے تھے۔

امام الحق 37 اور عبداللہ شفیق 26 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تھے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں