ایک نیوز: کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی ایشین کمیونیٹیز کے لیے اس کھیل میں مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے اپنا ملٹی کلچرل پروگرام جاری کردیا ہے۔
پلان کے مطابق ساؤتھ ایشین کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے 70 ہزار کھلاڑی آسٹریلین کرکٹ اسٹرکچر کا حصہ ہیں، جن کی تعداد کو بڑھا کر ایک لاکھ تک لے جانا ہے۔
تحقیق کے مطابق آسٹریلین کرکٹ کے پاتھ ویز گروپ پروگرام میں جنوبی ایشین کھلاڑیوں کی تعداد 18% تک ہے۔
ایلیٹ سطح پر ( فرسٹ کلاس، اسٹیٹ کرکٹ، بگ بیش اور ویمنز بی بی ایل کی ٹیموں میں ) جنوبی ایشین پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 4.2% ہے۔ اِسی طرح ایک لاکھ ساؤتھ ایشین آسٹریلین کرکٹ کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کا یہ تعداد دو لاکھ تک لے جانے کا پلان ہے۔
پلان کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا پہلی مرتبہ اپنا ملٹی کلچر ایمبیسیڈر پروگرام بھی لانچ کرے گا۔ زیادہ سے زیادہ ساؤتھ ایشین کوچز، امپائرز، کلب میں رضاکار، میڈیا اور مینٹورز کو بھی آسٹریلین کرکٹ اسٹرکچر میں لانے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔