ویب ڈیسک:قومی شاہراہوں پر دھند نے اپنا راج جما لیا، متعدد موٹر ویز کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11، موٹروے ایم ٹو لاہور تا کوٹ مومن کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
سید عمران احمد نے کہا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ روڈ یوزرز کسی بھی قسم کی معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔