بھارتی سیکیورٹی فورسز کےاہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں سنگین اضافہ 

Dec 22, 2023 | 10:00 AM

ایک نیوز: بھارتی سیکیورٹی فورسز مودی کی پالیسیوں سے نالاں خودکشیوں پر مجبور ہوئی۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں سنگین اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

18 دسمبر کو بھارتی بی ایس ایف کے اہلکار 92 بٹالین کے موہل مولا نے خودکشی کرلی۔ ساتھی فوجی اہلکار نے بتایا کہ موہن مولا اس وقت دیوٹی پر تھا جب اس نے خودکشی کی۔ 19 دسمبر کو بھارتی سی آر پی ایف کے پولیس اہلکار اجے وگہیلا نے بھی خود کو پھانسی لگا لی تھی۔ 

سیکیورٹی اہلکاروں کی خودکشی کی وجہ فوجی افسران کا ہتک آمیز رویہ اور ضرورت پڑھنے پر ماتحتوں کو چھٹی نہ دینا ہے۔ بھارتی فوج کے افسران کی کرپشن ماتحتوں کے جائز حقوق بھی چھیننے لگی۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 587 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔ رائیٹرز نے رپورٹ کیا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی سیکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق بھارتی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کو بدولت ہندوستانی سیکیورٹی فورسز میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن بڑھ گیا جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگاہے۔

مزیدخبریں