ایک نیوز: پاکستان کے عوام آرمی چیف کی ملٹری ڈپلومیسی، ملک میں کئے جانے والے معاشی اقدامات جن سے عوام کو ریلیف پہنچا سے خوش ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ آنے والا وقت پاکستان اور اس کے عوام کیلئے بہترین وقت ثابت ہوگا۔
ملک کے مختلف شہریوں نے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”حکومت نے معیشت کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں، ڈالرکی قیمت 340 سے 280 روپے گر چکی ہے، آنے والے وقت میں جب آئی ایم ایف کی نئی قسط اور ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کا فنڈ آئیگا تو توقع ہے کہ ڈالر کی قیمت 250 روپے تک آجائے گی“۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ”آرمی چیف کے مثبت اقدامات کی بدولت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ہے اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آئی، یہ باتیں ہمارے ملک کیلئے بہترین ہیں“۔”پیاز 300 روپے سے 130 روپے فی کلو تک آگیا ہے،یہ سب کچھ ہمارے بہتر ہے“۔ ”آرمی چیف نے ایسے اقدامات کئے ہیں جن سے پیٹرول بھی سستا ہوا، ڈالر بھی سستا ہوا اور آگے انشاء اللہ مزید بہتر اقدامات دیکھنے کو ملیں گے جس سے خوشحالی آئے گی“۔
شہریوں نے مزید کہا کہ ”حکومت اور ریاستی اداروں کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوا، آٹا، چینی اور چاول جیسے اجناس کی قیمتوں میں کافی کمی ہوئی ہے“۔ ”آرمی چیف کے شاندار اقدامات کی وجہ سے ڈالر کی قیمت کم ہو گئی،ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، انشاء اللہ آگے مزید حالات بہتر ہونگے، ہم آرمی چیف کو سلام پیش کرتے ہیں“۔ ”حکومت بہت اچھے اقدامات کر رہی ہے، ان اقدامات سے عوام کو بھی ریلیف ملے گا اور ملک میں بھی خوشحالی آئیگی“۔
شہریوں نے کہا کہ ”آرمی چیف نے سفارتی سطح پر بھی ملک کیلئے بہترین کام کیا ہے، معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، انشاء اللہ پاکستان مزید ترقی کریگا“۔ ”آرمی چیف جو اقدامات کر رہے ہیں وہ ملک کی بہتری کیلئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں انشاء اللہ بہتری آئے گی“۔