ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نےکہاہےکہ میلبرن کی پچ دیکھ کر پاکستان جیسا احساس ہو رہا ہے، امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔
میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل کا کہنا تھاکہ ہمارے بولر نئے تھے ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے، بدقسمتی سے خرم شہزاد انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے، میر حمزہ اور حسن علی کے پاس اچھا موقع ہے۔
قومی بیٹرکامزیدکہناتھاکہ پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز بولنگ اچھی نہیں ہوئی، پرتھ ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں زیادہ رن بنے وہیں سے میچ ہم سے نکل گیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں سعود شکیل کا کہنا تھا بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہے ایک اننگز سے کم بیک کر سکتے ہیں، امید ہے میلبرن میں بابر اچھی اننگز کھیل کر فارم واپس لائیں گے۔
مڈل آرڈر بیٹر کامزید کہنا تھا پرتھ میں ڈراپ ان پچ تھی اس پر وہ پہلی بار کھیلے اور سیکھنے کا موقع ملا، امید ہے کہ میلبرن ٹیسٹ میں پرتھ والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔
واضح رہےکہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔