خرم شہزادانجری کاشکار،ٹیم مینجمنٹ کاشاہین پربوجھ نہ ڈالنےکافیصلہ

Dec 22, 2023 | 07:00 AM

ویب ڈیسک:دورہ آسٹریلیا میں فاسٹ بولرخرم شہزادانجری کاشکارہوگئےجس کےبعدقومی ٹیم مینجمنٹ نےشاہین شاہ آفریدپرزیادہ بوجھ نہ ڈالنےکافیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیوکرنےوالےبولرخرم شہزادانجری کےباعث سیریزسےباہرہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی شاہین آفریدی سے بولنگ نہیں کرائی گئی۔
ذرائع کا کہناہے کہ جمعہ سے شروع ہونیوالے 2 روزہ پریکٹس میچ میں بھی شاہین آفریدی سے محدود بولنگ کرائی جائے گی تاکہ26 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے وہ تازہ دم رہ سکیں۔
ذرائع کے مطابق خرم شہزاد کے متبادل کے طور پر دوسرا بولر فی الحال آسٹریلیا نہیں بھیجا جا رہا ۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد پسلی میں فریکچر کی وجہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔فاسٹ بولر نے پہلے ٹیسٹ کے دوران بائیں پسلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں