ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکاراجےدیوگن نےکہاہےکہ سخت محنت اورجدوجہدکےبعداس مقام پہنچےہیں،یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں بھارتی اداکاراجےدیوگن نے معروف فلمساز اور ٹیلی ویژن پرسنالٹی کرن جوہر کے شو ”کافی ود کرن8“شومیں شرکت کی ۔
اس موقع پراجےدیوگن سے اقربا پروری کے بارے میں سوال کیاگیاجس کےجواب میں اداکارکاکہناتھاکہ آج اگر آپ سوشل میڈیا پر جائیں تو اقربا پروری پر کافی کچھ پڑھا جاسکتا ہے، لیکن لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ہمارے بڑوں نے بڑی سخت محنت اور جدوجہد کی جس کے بعد ہم اس مقام پر پہنچے ہیں اور یہ کوئی آسان کہانی نہیں ہے۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ جب میرے والد ممبئی آئے تو یہاں جگہ بنانے کے لیے بڑی محنت کی۔ پروجیکٹ ناکام ہوتا تو ہر چھ ماہ بعد پروڈکشن ہاؤسز کام مانگنے کے لیے جانا پڑتا تھا۔
بالی ووڈسٹارکاکہناتھاکہ تیس، چالیس سال لگ جاتے ہیں چاہے آپ انڈسٹری کے ہوں یا نہ ہوں۔ جدوجہد تو سب کےلیے برابر ہے۔ سخت محنت تو کرنا ہی پڑتا ہے۔ ہم تو اب بھی سخت محنت کرتے ہیں۔ دونوں ٹخنے ٹوٹے، لوگ اس سخت جدوجہد کو نہیں دیکھتے۔
سخت محنت اورجدوجہدکےبعداس مقام پرپہنچاہوں،اجےدیوگن
Dec 22, 2023 | 05:47 AM