شاہ رخ خان کی فلم”ڈنکی“نےریلیزہوتےہی دھوم مچادی

Dec 22, 2023 | 03:37 AM

ویب ڈیسک:بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی رواں سال کی تیسری کامیاب ترین فلم”ڈنکی “نےریلیزہوتےہی دھوم مچادی،مدحواں کاسینماگھروں کےباہررش لگ گیا۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان پررواں سال بڑامہربان رہا، میگا اسٹارز کی دو فلمیں ”پٹھان“ اور”جوان“ بلاک بسٹر ثابت ہوئیں جس کے بعد ان کی تیسری فلم”ڈنکی“ بھی ریلیز ہوگئی ہے جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا۔
راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”ڈنکی“ کا پہلا شو ممبئی کے مشہور سنگل اسکرین تھیٹر Gaiety Galaxy میں صبح5 بجکر55 منٹ پر ہوا، جہاں مداحوں کے ہجوم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ”پٹھان“ اور”جوان“ کے بعد”ڈنکی“ بھی سُپر ہٹ ہونے والی ہے۔
بھارتی میڈیارپورٹ کےمطابق مداحوں نے فلم”ڈنکی“ کی ریلیز کا جشن پٹاخوں اور ڈھول بجاکر کیا اور مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ شاہ رخ خان کی اگلی بلاک بسٹر فلم ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ”ڈنکی“ ریلیز کے پہلے دن30 سے ​​35 کروڑ روپے تک کا بزنس کرسکتی ہے جبکہ اس فلم کا بجٹ صرف 120 کروڑ بتایا جا رہا ہے۔
راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”ڈنکی“ کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
واضح رہےکہ  فلم ”ڈنکی“ کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرتے ہیں، ’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں