حجرہ شاہ مقیم:ٹریکٹرٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکر،خاتون جاں بحق،1زخمی

Dec 22, 2023 | 01:36 AM

ایک نیوز:حجرہ شاہ مقیم میں ٹریکٹرٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسےخاتون موقع پرہی جاں بحق ہوگئی اورایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق حجرہ شاہ مقیم میں پاکستانی پل پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا،حادثےمیں موٹر سائیکل پرسوار خاتون موقع پرہی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ تیزرفتاری اورلاپرواہی کےباعث پیش آیا،حادثےمیں موٹرسائیکل پرسوارخاتون موقع پرہی جاں بحق ہوگئی اورایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاش اورزخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،حادثےمیں جاں بحق ہونےوالی خاتون کی شناخت نسیم بی بی کےنام سےہوئی ،جبکہ زخمی شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

مزیدخبریں