ماڑی پور:پڑوسی کی فائرنگ،1شخص جاں بحق

ماڑی پور:پڑوسی کی فائرنگ،1شخص جاں بحق
کیپشن: Maripur: Neighbor's firing, 1 person killed

ایک نیوز:ماڑی پورمیں پڑوسی کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق ماڑی پورمچھرکالونی میں پڑوسی کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کےمطابق مقتول ایک کرائےکےکمرےمیں دیگرافرادکےساتھ رہائش پذیرتھا، مقتول کاپڑوسی سےجھگڑاہواتھا،مقتول کی شناخت26سالہ محسن کےنام سےہوئی ہے۔
پولیس کےمطابق جس مقام پرفائرنگ ہوئی وہاں متعددمزدور پیشہ افرادمشترکہ طورپررہائش پزیرہیں،فائرنگ کےبعدمقتول کاپڑوسی فرارہوگیاجس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی پولیس جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورتمام شواہداکٹھےکرکےلاش کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔