محمد عامر کو نجم سیٹھی کے حق میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا

محمد عامر کو نجم سیٹھی کے حق میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا
کیپشن: Muhammad Aamir's tweet in favor of Najam Sethi became expensive

ایک نیوز نیوز :چیئر مین پی سی بی بننے پر نجم سیٹھی کے حق میں ٹویٹ کرنا محمد عامر کو مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا صارفین نے فاسٹ بولر کی کلاس لے لی ۔
تفصیلات کےمطابق نجم سیٹھی کے چیئر مین بی سی بی کا چارج سنبھالتے ہی محمد عامر نے انہیں مبارکباد پیش کی اور انہیںاس عہدے کیلئے موزوں ترین امیداوار قرار دیا ۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ چیئر مین پی سی بی کی پوسٹ کے لئے بہترین شخص آچکا ہے، مبارک ہو سر آپ کو نجم سیٹھی صاحب۔


جس پر سوشل میڈیا صارفین ان پر برہم ہوگئے۔ٹویٹر صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے لکھا کہ ’تم ویسے بھی واپس نہیں آؤ گے۔


ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کیا آپ اپنی جاب جانتے ہیں؟‘ جب کہ ایک صارف لکھتے ہیں ’نجم سیٹھی آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے۔


دوسری جانب کرکٹر احمد شہزاد بھی نجم سیٹھی کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ ’نجم سیٹھی نے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے‘۔