ایک نیوز نیوز :ق لیگ میں اختلافات بڑھ گئے چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی گروپ آمنے سامنے آگئے ۔شجاعت گروپ نے پرویز الٰہی کے قریبی ساتھ سنیٹر کامل علی آغا کی رکنیت معطل کردی جس پر کامل علی آغا نے بھی سخت رد عمل کا ظاہر کیا ۔
تفصیلات کےمطابق ق لیگ کے سینیٹر اور مرکزی رہنما کامل علی آغا نے پارٹی عہدے سے برطرف کرنے پر کہا کہ مجھے نکالنے کا اختیار طارق بشیر چیمہ کے پاس نہیں ہے۔
واضح رہے کہ چودھری شجاعت نے پرویزالہیٰ کے قریبی ساتھی اور ق لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر کامل علی آغا کو پارٹی عہدے سے برطرف کردیا۔کامل علی آغا کی سینیٹر شپ ختم کرنے کیلئے نوٹیفکیشن سینیٹ میں بھجوادیا گیا۔
ق لیگ کے اعلامیے کے مطابق سنیٹر کامل علی آغا کو ق لیگ پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ،طارق بشیر چیمہ نے کامل علی آغا کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹس جاری کردیا ۔چودھری شجاعت کی ہدایت پر کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس بھیجا گیا ۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کامل علی آغا کو متعدد بار شوکا نوٹس جاری کئے گے ، مگر وہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کی وضاحت نہ کرسکے۔ کامل علی آغا نے چودھری شجاعت کی عزت کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا ۔ پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرکے بے پناہ نقصان پہنچایا ۔انہوں نے ایک قرارداد غیر آئینی غیر قانونی طریقے سے منظور کراکے پارٹی آئین سے تجاوز کیا ۔ لہذہ ان کی پارٹی رکنیت معطل کی جاتی ہے۔
رکنیت معطل کرنے پر کامل علی آغا کا چودھری شجاعت کو جواب
Dec 22, 2022 | 21:51 PM